پاکستان کی انتخابی سالمیت کے لیے Facebook کا بڑا قدم

Facebook اس بات پر پُرعزم ہے کہ پاکستان کی انتخابی مہم کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ سیاستداں اور سیاسی پارٹیوں کے اکاؤنٹس محفوظ رہیں، تاکہ لوگوں تک قابل اعتماد معلومات اور متنوع نقطہ نظر کی رسائی حاصل رہے۔

Facebook کے اقدامات میں شامل ہیں:

  • ہم نے اپنا فریق ثالث کی حقیقت کی جانچ کرنے والاپروڈکٹ جولائی 2018 میں شروع کیا تھا
  • سیاستداں اور پارٹی کے پیج منتظمین کیلئے آن لائن حفاظتی میلرز کا آغاز
  • فالوورز کی شمولیت اور معلومات کی سلامتی کیلئے، سیاستداں اور سیاسی پارٹیوں کیلئےFacebook گائیڈ کی اشاعت
  • ہمارے اِشتہار کی شفافیت کے پروڈکٹ کی ابتدا جو افراد کو پیج کے ذریعہ Facebook، Instagram، اور Messenger پر چلائے جانے والے تمام اشتہارات کو دیکھنے کی اجازت دیتا ہے
  • ہمارے پیج کی شفافیت کے پروڈکٹ کی ابتدا جو افراد کو پیج کے متعلق مزید معاملات جیسے منتظم کے محل وقوع اور پیج کی سرگزشت دیکھنے کی اجازت دیتا ہے
  • جھوٹی اور غلط اطلاع کی روک تھام کے لیے میڈیا میٹرز اور انگیج پاکستان کے اشتراک سے اشتہاری مہم چلانا